دنیامیں کورونا کی نئی لہر،دوبارہ سختی شروع




پیرس، لندن، واشنگٹن، تہران دنیا میں کورونا کی دوسری لہر، دوبارہ سختی شروع،امریکی مشیر قومی سلامتی میں وائرس،یلجیم میں کیسز بڑھنے لگے۔لبنان میں 2ہفتے کا لاک ڈاﺅن،بھار ت میں 50ہزارنئے کیسز،ابتک دنیا میں مریض ایک کروڑ 63لاکھ سے تجاوز کرگئے6لاکھ 50ہزارسے زائد ہلاکتیں دیکھی گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63لاکھ سے زائد ہوگئی۔ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی،امریکا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 47سے ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے زائد ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔۔نہوں نے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔بیلجیم کے وزیراعظم سوفی ولیمز نے کورونا وائرس کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدامات مزید سخت ہوں گے۔بیلجیم میں ایک گھر سے زیادہ سے زیادہ 5افراد کو باہر جانے کی اجازت ہوگی،حکومت نے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Keh Do: Junaid Khan to launch his original motivational web series

وزیراعظم نے ایک اور وعدہ پورا کردکھایا